جمعیت علمائے پاکستان (نورانی)۔

جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کی ختم نبوت و القدوس آل پارٹیز کانفرنس جمعرات 11جنوری2018ء دن 1بجے ،ہوٹل آواری لاہور میں ہوگی

جس میں ملک کی تمام اہم سیاسی و مذہبی جماعتوں اور مشائخ کی تنظیموں کے قائدین شرکت کریں گے
خون کے آخری قطرے تک پاکستان کی بقاء و سالمیت اور ختم نبوت کے تحفظ کی جنگ لڑیں گے صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر
جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد یونس دانش کے اعلامئے کے مطابق جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے زیر اہتمام ختم نبوت و القدوس آل پارٹیز کانفرنس جمعرات 11جنوری2018 ء دن 1بجے ،ہوٹل آواری لاہور میں زیر صدات حضرت علامہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر صدر جمعیت علماء پاکستان (نورانی) سربراہ ملی یکجہتی کونسل ہوگئی جس میں ملک کی اہم سیاسی و مذہبی جماعتوں اور مشائخ کی تنظیموں کے قائدین شرکت کریں گے ۔جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کی جانب سے تمام جماعتوں کے قائدین کو دعوت نامہ ارسال کردئیے گئے ہیں اس سلسلے جے یو پی کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر اور سیکریٹری جنرل سید محمد صفدر شاہ گیلانی تمام جماعتوں کے قائدین سے رابطے کررہے ہیں جے یو پی کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ ختم نبوت اور القدوس کے تحفظ کے لئے پاکستان کے غیور مسلمان بیدار ہوچکے ہیں قادیانی نواز ایجنڈا اس ملک میں نہیں چلنے دیا جائے امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکیوں سے مرعوب ہونے کی بجائے امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کی ضرورت ہے ،ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں اور ختم نبوت کے تحفظ کیلئے پاکستان کے غیور عوام کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے خون کے آخری قطرے تک پاکستان کی بقاء سالمیت اور ختم نبوت کے تحفظ کی جنگ لڑیں گے

                                بریکنگ نیوز 

جے یو پی (نورانی) کی طرف سے کی جانے والی تحفظ ختمِ نبوت و القدس اے پی سی ( آل پارٹیز کانفرنس ) 13 جنوری کی بجائے 11 جنوری کو آواری ہوٹل لاہور میں ہو گی۔

سیکرٹری جنرل مرکزی دفتر جےیوپی نورانی لاہور

                       BREAKING NEWS

جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کے صدر صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر پاکپتن شریف میں علماء و مشائخ کنونشن میں شرکت کے بعد آج پشاور مین دفاعِ پاکستان کونسل کے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

This slideshow requires JavaScript.

جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کے سیکرٹری جنرل سید محمد صفدر شاہ گیلانی 13 جنوری کو آواری ہوٹل لاہور میں منعقد ہونے والی تحفظ ختمِ نبوت و القدس آل پارٹیز کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے۔ اس موقع پر محمد ایوب خاں ایڈووکیٹ و علامہ محمد نعیم جاوید نوری بھی ساتھ تھے۔⇓۔

This slideshow requires JavaScript.

                                    بریکنگ نیوز

جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) نے 13 جنوری کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی ، آل پارٹیز کانفرنس میں تحفظ ختمِ نبوت ، امریکی پالیسیاں ، سانحہ ماڈل ٹائون اور القدس پر اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ اے پی سی کی صدارت صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر صدر جے یو پی (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کریں گے ۔ اے پی سی میں ملی یکجہتی کونسل  ، نظامِ مصطفٰے متحدہ محاذ ، دفاعِ پاکستان کونسل ، عوامی مسلم لیگ ، مسلم کانفرنس ، عوامی راج پارٹی ، عوامی لیگ ، پاکستان عوامی تحریک ، پاک سر زمین پارٹی ، پاکستان پیپلز پارٹی ، پاکستان تحریکِ انصاف ، متحدہ قومی موومنٹ کے علاوہ علمائ ، مشائخ اور سجادہ نشین بھی شرکت کریں گے۔

The News From Markazi Office JUP Norani Lahore

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

                         اظہارِ افسوس

جمیعت علمائے پاکستان سندھ کے راہنما افتخار احمد ارائیں اور سیمنٹ ڈیلر چوہدری محمد کاشف کے والدِ محترم حاجی مختار احمد کی وفات پہ مرکزی صدر جے یو پی (نورانی)  و ملی یکجہتی کونسل صاحبزادہ ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر ، سیکرٹری جنرل جے یو پی ( نورانی) سید محمد صفدر شاہ گیلانی ، اور چیف آرگنائزر جے یو پی (نورانی) جنوبی پنجاب چوہدری رشید احمد خاں سہو نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔ اور مرحوم کی بخشش کے لیے دعا بھی کی گئی۔

***************

                            ملاقات

جے یو پی (نورانی) کے مرکزی دفتر لاہور مین مرکزی سیکرٹری جنرل سید محمد صفدر شاہ گیلانی سے صاحبزادہ مفتی  محمد فضل الرحمٰن اوکاڑوی ، مسلم ہیلپ انگلیند کے سربراہ محمد نعیم شہباز اعوان ، اے ٹی آئی کے سابق مرکزی راہنما و صدر انٹرنیشنل ایجوکیٹرز (امریکہ) میاں افتخار احمد رضا ،و چیف آرگنائزر جے یو پی (نورانی) جنوبی پنجاب چوہدری رشید احمد خاں سہو سے خصوصی ملاقات کر رہے ہیں ۔ ملکی و بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور جے یو پی کو منظم کرنے کے لیے مشاورت کی گئی۔